ہندوؤں کے جان و مال کی حفاظت کریں گے ،راشد سومرو

 ہندوؤں کے جان و مال کی حفاظت کریں گے ،راشد سومرو

عمرکوٹ (نمائندہ دنیا)عمرکوٹ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام حرمت رسول ؐ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ صوفی بزرگوں کی سرزمین ہے ۔۔۔

 یہاں جمعیت علماء اسلام امن کا پیغام لے کر آئی ہے ۔ عمرکوٹ والوں کی عزت و مال کی حفاظت جمعیت علماء اسلام کرے گی۔ صوفی بزرگوں نے اپنی زندگیاں فلاحی کاموں کے لیے وقف کر دی تھیں،ہم اپنے دین اور زمین کے وارث ہیں۔ گستاخ رسول کو سزا ملنی چاہیے ۔ہندوؤں کے جان و مال کی حفاظت بھی ہم کرینگے اور یہ خود کو تناہ نہ سمجھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ۔امریکا کے ڈالروں نے حکمرانوں کو اس دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ راشد محمود سومرو نے کہا کہ آپ کے اسکولوں اور کالجوں نے کیا کیا؟ ،میرے مدرسوں نے سب کچھ کیا،سندھ کے لیے آواز اٹھائی، کارونجھر کے لیے آواز اٹھائی، سندھ میں امن مارچ کیا۔ ہم نے پہلے بھی آپ کی نیندیں حرام کیں، آج بھی حرام کریں گے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ 14 اکتوبر کو میرپور خاص میں تاریخی امن مارچ گاما اسٹیڈیم میرپور خاص میں ہوگا جہاں جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری اور بدین سے قافلے ٹنڈوالہ ٰ یار بائی پاس پہنچیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں