بچوں میں ہپاٹائٹس اے پھیلنے لگا،پانی ابال کر پینے کی ہدایت

بچوں میں ہپاٹائٹس اے پھیلنے لگا،پانی ابال کر پینے کی ہدایت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بچوں میں ہپاٹائٹس اے پھیلنے لگا۔

نجی اسپتال کے پیڈیاٹرک ڈپارٹمنٹ کی ایچ او ڈی ڈاکٹر فائزہ جہاں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نجی اسپتال میں ہپاٹائٹس اے کا شکار یومیہ 4 سے 5 بچے آ رہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس اے کی علامات میں آنکھوں کاپیلا پن، الٹیاں، بار بار بخار، پیٹ، گلے اور جسم میں درد شامل ہے ۔ڈاکٹر فائزہ جہاں نے بتایا کہ ویکسین اور احتیاط سے ہیپاٹائٹس اے سے بچا جا سکتا ہے ۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہپاٹائٹس اے سے بچاؤ کے لیے پانی ابال کر پیا جائے اور پیراسٹامول استعمال نہ کی جائے کیونکہ یرقان میں جگر میں بہت سوزش ہوتی ہے اور پیراسٹامول سے جگر فیل ہو سکتا ہے ۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور صحت عامہ کے سنگین مسائل چکن گونیا اور دیگر بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔ماہرین صحت نے بتایا کہ تینوں بیماریوں کی علامات اوران کے پھیلنے کی وجوہات میں مماثلت ہے ، 60فیصد کیسز نجی اور سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مضر صحت پانی اور مچھروں کی افزائش حالیہ وبا پھیلنے کا سبب ہے ۔ڈاکٹرز نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ چکن گونیا یا ڈینگی اور ملیریا کی صورت میں ازخود اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے پرہیز کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں