ڈسکہ میں پانی ملے مضر صحت گوشت کی سرعام فروخت

ڈسکہ میں پانی ملے مضر صحت  گوشت کی سرعام فروخت

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ و گردو نواح میں گوشت کی دکانوں پر صفائی کے ناقص انتظامات ،مردہ، بیمار، لاغر جانوروں کے پانی ملے مضر صحت گوشت کی سرعام فروخت ، چکن، بڑے چھوٹے گوشت کی دکانوں پر مکھیوں کی بہتات،جالیاں نہ لگ سکیں۔

 مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت ،غفلت اور لا پروائی کے باعث منصو بہ کوردی میں پھینک دیا گیا ڈسکہ سمیت مختلف مقامات پر مردہ، بیمار، لاغر جانوروں کے پانی ملے مضر صحت گوشت کی سرعام فروخت اور چکن، بڑے چھوٹے گوشت کی دکانوں پر مکھیوں کی بہتات بلکہ کتے اور بلیاں بھی گوشت کو منہ مارتی دکھائی دیتی ہیں۔ دکان دار بغیر کسی انتظامات کو گوشت کو دکان سے باہر پھٹوں پر لٹکا کر رکھتے ہیں جہاں پر سارا دن اس گوشت پر مکھیاں بھنبھناتی رہتی ہیں اورگردو غبار بھی پڑتی ہے ۔ اس سے قبل گوشت اور چکن کی دکانوں پر جالیاں لگوائی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں