پی ایم اے کا ڈاکٹر مقصود،ڈاکٹر زین کی حمایت کا اعلان

پی ایم اے کا ڈاکٹر مقصود،ڈاکٹر زین کی حمایت کا اعلان

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پی ایم اے ہاؤس میں گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کی برانچز کا اجلاس، ڈاکٹر مقصود زاہد پی ایم ا ے پنجاب کے صدرجبکہ ڈاکٹر زین الحسن ساہی جوائنٹ سیکرٹری کی مکمل حمایت کا اعلان۔۔۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام پی ایم اے ہاؤس میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پی ایم اے گجرات، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، حافظ آبادکے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔ مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پی ایم اے کے رہنماؤں نے 13اکتوبرکوپی ایم اے پنجاب کے الیکشن میں ڈاکٹر مقصودزاہد اور جوائنٹ سیکرٹری کے اُمیدوار ڈاکٹر زین الحسن ساہی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کے لئے پولنگ میں بھر پور شرکت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں