سکولوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں:اساتذہ رہنما

 سکولوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں:اساتذہ رہنما

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے کنوئیر بشیر وڑائچ کی ہدایت کے پنجاب میں سکولوں کی نجکاری کے خلاف ڈینگی ایکٹیویٹی اور ہر قسم کی ڈاک روانگی دفتر مکمل بائیکاٹ ہے۔۔۔

 تمام ہیڈ ماسٹر ہائی سکولز ایلیمنٹری پرائمری اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اساتذہ تنظیموں کے رہنمائوں محمد امتیاز طاہر، محمد اصغر کاہلوں ،انعام اﷲ،رانا محمد شفیق،میاں امتیاز و دیگر نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں ۔انہوں نے محکمہ تعلیم سکولز ایجوکیشن کے ارباب اختیار کی جانب سے بنائی جانے والی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے اساتذہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہیں اور اپنے حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، اساتذہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف اور اپنے مطالبات کے منظوری کے لیے عرصہ دراز سے سڑکوں پر ہیں لیکن حکومت کی بے حسی ظاہر کر تی ہے کہ تعلیم موجودہ حکمرانوں کی ترجیہات میں شامل نہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو پرائیو یٹ کر کے سوچی سمجھی سازش کے تحت متوسط طبقے کو تعلیم سے محروم رکھنے کی منصوبہ بندی کی جار ہی ہے لیکن اساتذہ اتحاد حکومتی سازش کو ناکا م بنا دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں