سیالکوٹ:ویسٹ کمپنی کا عملہ لاپتہ ،جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

سیالکوٹ:ویسٹ کمپنی کا عملہ  لاپتہ ،جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اندرون شہر کے علاقہ چونگی نمبر آٹھ ظفر روڈ ،ماڈل ٹاؤن، خادم علی روڈ، شہاب پورہ ، اگوکی روڈ، چرچ روڈ، رنگ پورہ، پورہ ہیراں پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ کئی دنوں سے لاپتہ ہونے کے باعث۔۔۔

 علاقے میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، جمع ہونے سے علاقے میں مچھروں کی بھرمار ہے وبائیں پھوٹنے کا خطرہ شہری شدید پریشان گلیاں تو دور سڑکیں بھی کوڑے سے سجنے لگی۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوڑا کرکٹ اٹھانے میں غفلت ولاپرواہی کا مظاہر ہ کرنے والے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں اور عملہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں