اردو، انگلش ڈکٹیشن مقابلے ، کیوڈی پی ایس نوشہرہ فاتح

 اردو، انگلش ڈکٹیشن مقابلے ، کیوڈی پی ایس نوشہرہ فاتح

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا) ڈویژن لیول پر اردو، انگلش ڈکٹیشن کے مقابلوں میں کیوڈی پی ایس نوشہرہ ورکاں نے میدان مار لیا۔۔۔

چھ گولڈ میڈلز، 3 سلور میڈلز اور تین برونز میڈلز کے ساتھ مقابلوں میں سر فہرست رہا ،بتایاگیا ہے کہ سٹوری کٹ آرگنائزیشن اسلام آبادنے گوجرانوالہ میں ڈویژنل لیول پر اردو، انگلش ڈکٹیشن کے مقابلے دی لرننگ ہب (TLH) کنال کیمپس ماسٹرسٹی گوجرانوالہ میں منعقد ہوئے ،مقابلوں میں ڈویژن بھرسے 25 سکولوں کی90 ٹیموں نے حصہ لیا،مقابلہ میں قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں کے 6 طالبعلموں دہم جماعت کی نورین امتیاز، عشوہ شبیر، عدن عرفان اور تیسری جماعت سے مرہا نوید،عدن فاطمہ، احمد عاطف نے گولڈ میڈلز جبکہ ساتویں جماعت کی شانزہ طارق، قرۃ شہباز اور مشارب سعید نے سلور میڈل اور جماعت چہارم سے رحین فاطمہ، متین فاطمہ، احمد علی نے براؤنزُمیڈل جیت لیے ۔شہریوں نے کیوڈی پی ایس کے اساتذہ اور انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کے سر جاتا ہے جنہو ں نے اپنی انتھک محنت سے کیو ڈی پی ایس نوشہرہ ورکاں کو نہ صرف نئی بلڈنگ میں شفٹ کیا بلکہ اساتذہ اور انتظامیہ کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں