وزیرآباد:ڈسٹرکٹ بار کی فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

وزیرآباد:ڈسٹرکٹ بار کی فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

وزیرآباد(نا مہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔۔۔

نکالی جوڈیشل کیمپلیکس سے شروع ہوکر باب وزیرآباد پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کی قیادت صدر رانان خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار،میاں صلاح الدین قیصر،ارشاد احمد چیمہ،مبشر حسین چیمہ،عرفان مقبول بٹ،سہیل منیر،ملک اختر اعوان،تصدق چٹھہ،مرزا ظہیر انجم بیگ،بشارت علی سندھو،امتیاز احمد خان،اعجاز احمد پرویا،نوید اسلم چیمہ،اعجاز احمد چیمہ،آفتاب مقبول،احسن عطاء چیمہ ودیگر وکلا نے کی،ریلی میں شرکاء نے فلسطینیوں کے حق میں نعرہ بازی کی۔رانا خلیل احمد خان اور طاہر عمران کولار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی فلسطین کا حق ہے ،ہماری محبتیں اور حمایت فلسطین کے ساتھ ہیں، مغربی ممالک فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم وستم پر خاموش تماشائی بنے ہیں۔ مغرب کی منافقت بے نقاب ہوچکی ہے ،اسرائیلی فلسطینیوں کو انکی زمین سے بیدخل کرکے صہیونی ریاست کی توسیع کررہے ہیں تب سے اب تک فلسطینیوں کی جنگ آزادی جاری ہے ، فلسطینی ہر قسم کی قربا نی دیکر آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو بھی فلسطین اور حماس کے مجاہدین کا کھل کر ساتھ دینا چاہئے ،پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں،اسرائیلی حکومت مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ فلسطین،مقبوضہ کشمیر دنیا میں جہاں بھی ظلم ونا انصافی کا بازار ہے وہاں امن کو قائم کرنا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں