ہمت کارڈ سے وزیر اعلیٰ نے خصوصی افراد کے زخموں پر مرہم رکھا:منشا اﷲ بٹ

ہمت کارڈ سے وزیر اعلیٰ نے خصوصی  افراد کے زخموں پر مرہم رکھا:منشا اﷲ بٹ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )لیگی رکن صوبائی اسمبلی منشا اﷲ بٹ نے کہا ہے ہمت کارڈ\" کا اجراء کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی افراد اور ان کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔۔۔

 ہمت کارڈ کی بدولت جسمانی معذوری کے شکار ایسے افراد جو کام کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں ان کیلئے حکومت پنجاب مستقل وظائف بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے یہ بات رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام کے ہمراہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں سپیشل پرسنز میں ہمت کارڈز اور پہلی قسط نقد رقوم کی دوران کہی۔ ابتدائی طور پر 200 سپیشل پرسن میں ہمت کارڈ اور پہلی قسط ادا کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں 877 افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ وویمن پروٹیکشن آفیسر عمران کسانہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر اسما احمد، مس زرقا اور جمیل باجوہ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں