سیالکوٹ:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، خاتون قتل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے 70سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی ۔
تھانہ صدر سیالکو ٹ کے علاقہ وریو روڈ پر پروین بی بی سکنہ کوٹلی ہرنالاں اپنی بہو اور پوتے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جارہے تھے کہ دونوں ماں بیٹا پروین بی بی کو پٹرول پمپ کے باہر کھڑے کرکے پٹرول ڈلوانے کیلئے گئے ، ا س دوران نامعلوم موٹرسائیکل نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پروین بی بی شدید زخمی ہوگئی او ر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔