تاریخی مقامات ہمارے قومی ورثے کی پہچان ہیں،ذوالفقار شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ تاریخی مقامات اور سیاحتی مقامات ہمارے قومی ورثے کی پہچان ہیں۔ قومی ورثے کی حفاظت اور اسے متعارف کروانا ہر قوم پر فرض ہے ۔
ملیر کے تاریخی ورثے کو ہر صورت محفوظ رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر میں تاریخی بلوچ (کلمتی) قبرستان کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی ورثاء قوموں کی پہچان ہوتی ہے ۔ آج اگر سندھی بلوچ قوم یا ملک کی دیگر قوموں کی شناخت کی جائے تو وہ اپنی ثقافت اور تاریخی ورثے کے ذریعے دنیا کے سامنے ایک شاندار اور قدیم تاریخ پیش کرتے ہیں، دورے میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد۔وزیراعلی کے معاون خصوصی ایم پی اے سلیم بلوچ ایم پی اے یوسف مرتضی بلوچ ڈی سی ملیر عرفان سلام میروانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ اپنی تاریخ کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔