سندھ بار کونسل کامجوزہ آئینی ترمیم اور طریقہ کارپرشدید تحفظات کا اظہار

سندھ بار کونسل کامجوزہ آئینی ترمیم اور طریقہ کارپرشدید تحفظات کا اظہار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین کاشف حنیف نے مجوزہ آئینی ترمیم اور اس کے طریقہ کارپرشدید تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مجوزہ ترمیم سے عدالتی نظام کی ساخت متاثرہوگی۔

جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمیں مجوزہ آئینی ترمیم پر شدید تحفظات ہیں۔اس آئینی تریم کاوقت اور رازداری معاملات کو مشکوک بنارہی ہے ۔انکاکہناہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم سے عدالتی نظام متاثر ہوگا،یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی خودمختاری کومتاثرکرے گی۔انکاکہناتھاکہ حکومت نے آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے معاملے پر بارزسے مشاورت بھی نہیں کی نہ ہی حکومتی اتحادیوں کو مجوزہ ترمیم کامسودہ نہیں دیاگیاہے ۔ترمیم سے پہلے پارلیمنٹ سنجیدہ بحث اور مشاورت ہونی چاہیے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس آئینی ترمیم پرتمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کی جائے ۔نئی اور پرانی عدالتوں میں ججز اورچیف جسٹس کہ تقرری کاطریقہ کیاہوگا۔آئینی عدالت میں تمام وفاقی یونٹس کی نمائندگی کیاہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں