تین اضلاع کے ٹرک، ڈمپرڈرائیور ز کیلئے تربیتی سیشن

تین اضلاع کے ٹرک، ڈمپرڈرائیور ز کیلئے تربیتی سیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی ہدایت پر ٹرک، ڈمپرڈرائیورز کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ کا آغازگزشتہ ہفتے سے کیا گیاہے۔

اس سلسلے میں ٹریفک قوانین کی ٹریننگ کادوسرا سیشن ضلع ملیر، غربی اور کیماڑی کے ٹرک، ڈمپرڈرائیور ز کے لئے منعقدکیا گیا اور، روڈ سیفٹی کے حوالے سے نجی کمپنیز کے ڈرائیوز کو ڈی آئی جی ٹریفک کے اسٹاف نے ٹریننگ فراہم کی،ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت کے مطابق ہر اتوارایک ضلع کے ڈرائیورز کوشیڈول کے مطابق ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کی سربراہی میں ضلع ملیر میں ہینگزوکمپنی کے ڈرائیورز کے لئے تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک کے اسٹاف نے ملٹی میڈیا پر ٹریننگ فراہم کی،اس موقع پر ہینگزوکمپنی کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔دیگر تفصیلات میں فاسٹ ٹریک پر گاڑی نہ چلانے ، گاڑی کو ترپال سے کورکرنے ، ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔اس موقع پر ای ڈی آپریشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے چاہئے جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت یا اسکوٹر پر آنے جانے والے شہری متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کی تمام کمپنیز ڈرائیورز کے لائسنس اور پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ یقینی بنائیں، گاڑیوں کو صاف ستھرا رکھیں، ہر گاڑی پرواضح رجسٹریشن نمبرلگانے اور، رش کے ٹائم پر ٹرک، ڈمپر کی آمدو رفت کو محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی۔بعد ازاں تمام ڈرائیورز کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں