کے الیکٹرک کی لیاری میں کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں

کے الیکٹرک کی لیاری میں کنڈا  مافیا کے خلاف کارروائیاں

کراچی (پ ر)کے الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 3 ماہ (جولائی،اگست،ستمبر 2024) میں پاور یوٹیلیٹی نے لیاری میں 78 کنڈا ہٹاؤ مہم چلائیں اور 9100 کلوگرام کے حامل 7400 غیرقانونی کنکشنز (کنڈوں) کو کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے ہٹایا، جن سے 1.1 ملین یونٹس بجلی چوری کی جارہی تھی۔

 اس دوران 2 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا جبکہ ایف آئی اے میں 4 کیس درج کرائے گئے ۔شہر میں بڑھتی ہوئی بجلی کی چوری ایک بڑا چیلنج ہے ۔ بجلی کی چوری کے لیے استعمال ہونے والے کنڈے نیٹ ورک کے حفاظتی پروٹوکول کو نظرانداز کرکے لگائے جاتے ہیں۔ غیرقانونی کنڈا کنکشنز سے کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر اور شہریوں کیلئے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں