سیالکوٹ:بھکاری کو تنگ کرنے پر ایک شخص نے ویٹر کو زخمی کر دیا

سیالکوٹ:بھکاری کو تنگ کرنے  پر ایک شخص نے ویٹر کو زخمی کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھکاری کو تنگ کرنے پرایک شخص نے ویٹر کو زخمی کردیا ۔

تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہابپورہ روڈ پر اصغر علی اپنی دکان پر موجود تھا کہ وہاں ویٹر روح اﷲ نے بھکاری کو پانی والا شاپر مارا جس پر وہاں بیٹھے شجر عباس نے روح اﷲ کو زدوکوب کیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں