سمبڑیال:بلال عرف بلالی گینگ گرفتار ،لاکھوں روپے ،موٹر سائیکلیں برآمد
سمبڑیال ،سیالکوٹ (سٹی رپورٹر ،نمائندہ دنیا ) ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بلال عرف بلالی گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد گرفتار ،15 لاکھ روپے ، قیمتی موبائل فونز، 2موٹر سائیکل اور 3 گولیاں برآمد کر لیں ۔
ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال انسپکٹر ارشاد احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ، ملزموں میں بلال عرف بلالی سکنہ جنڈیالہ روڈ شیخوپورہ،یاسر سکنہ محلہ گجراں ،خرم سکنہ مندرانوالہ شامل ہیں ، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔