گلی محلوں ، بازاروں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کیخلاف آپریشن ، مشینری ضبط
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب گورننس انیشی ایٹوز کے تحت گلی محلوں، بازاروں اور سڑکوں پر غیرقانونی منی پٹر ول پمپس کے ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن شروع ہو گیا۔۔۔
مشینوں کی دوبارہ تنصیب کی روک تھام کیلئے ایل پی جی ریفلنگ اور منی پٹرول مشینیں تحویل میں لے کر ڈسمنٹل کرنے کا آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات غیر قانونی طریقے سے فروخت، غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر ریفلنگ کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن ضلع بھرمیں متعدد کے خلاف بھاری جرمانے اور متعدد ایل پی جی ریفلنگ سٹیشن کو سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی اقرا مبین گوندل، صدر ڈاکٹر حلیمہ منیر، کامونکے ماہم واحد، وزیر آباد رب نواز چدھڑ، نوشہرہ ورکاں نوید حیدر)نے ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور غیر قانونی تیل ایجنسیاں سیل کرکے مشینری ضبط کر لی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اور غیر قانونی ری فلنگ سٹیشن ایل پی جی کا استعمال انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی۔