نوشہرہ :سپورٹس گالا میں گرلز ہائی سکول نمبر ٹو کی فتح
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )سالانہ سپورٹس گالا گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ٹو کی طالبات نے جیت لیا، تفصیلات کے مطابق ہیڈ مسٹریس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر انتظام تحصیل نوشہرہ ورکاں کے۔۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکولوں کی طالبات کے درمیان سپورٹس سٹیڈیم میں سالانہ سپورٹس گالا منعقد ہوا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس کی نگرانی سپورٹس کمیٹی کی جنرل سیکرٹری سیدہ شگفتہ راشد ترمذی نے کی جبکہ ایمپائرنگ کے فرائض ریٹائرڈ پی ای ٹی افتخار احمد خاں نے انجام دئیے ۔مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور پرنسپل اسما ظفر نے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کر سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل مرد خواتین کے لئے یکساں مفید ہیں۔ 100 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، ریلے ریس، کارٹ ویل ریس، جیولین تھرو، شاٹ پٹ، ہائی جمپ، ہاکی، جمناسٹک کے مقابلے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ٹو نوشہرہ ورکاں کی طالبات نے جیتے جبکہ کرکٹ، ڈسک تھرو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون نوشہرہ ورکاں، بیڈمنٹن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک چودھری، رسہ کشی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگوکی، لانگ جمپ، 200 میٹر ریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیل ورکاں نے کامیابی حاصل کی۔