ڈی ایچ او سیالکوٹ کا مختلف مقامات کا دورہ ، انسداد پو لیو مہم کا جائزہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ڈی ایچ او سیالکوٹ ڈاکٹر مرزا وسیم کا سمبڑیال کا دورہ ، شہر میں مختلف مقامات پر پولیو ٹیموں سمیت گھروں کی چیکنگ کی ڈاکٹر مرزا وسیم کا کہنا تھا۔
کہ پولیو کا پاکستان بھر سے خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اورپولیو کو جڑ سے ختم کر کے ہی دم لیں گے ، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جس سے ہمیں بچوں کو محفوظ کرنے کے لیے ہر صورت پولیو کے قطرے پلوانے چا ہئیں ، پولیو سے پاک پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ،ہماری ٹیمیں ضلع بھر میں گھر گھر ،گلی گلی، سکولوں ، مدرسوں ، بھٹہ خشت سمیت جھگیوں میں جاجاکر قطرے پلارہی ہیں عوام کو ٹیموں سے مکمل تعاون کرنا چاہیے ۔