فوڈ سیفٹی ٹیموں کا نمکو یونٹ پر چھاپہ ، بند کروا دیا گیا

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا نمکو یونٹ پر چھاپہ ، بند کروا دیا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے عزیز ٹاؤن میں نمکو یونٹ پر چھاپہ مارااوریونٹ بند،مقدمہ درج کرکے ممنوعہ اجزا تلف کردیں۔

300کلو نمکو،250لٹر آئل،17 بیگ بیسن،کڑاہی اور ممنوعہ رنگ ضبط کرلیاگیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ غیر معیاری اور ناقص آئل اور ممنوعہ اجزا سے نمکو بنانے پر سخت ایکشن لیا گیا۔یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، سٹوریج ایریا میں فضلات اور زندہ حشرات موجود پائے گئے ۔پروسیسنگ ایریا میں باتھ روم، خام مال کی ناقص سٹوریج، ملازمین کی ذاتی صفائی صفر پائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ یونٹ میں تیار نمکو پر غیر منظور شدہ لیبل لگایا جارہا تھا۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے پرایکشن لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں