ڈسکہ ، نشان لگی تجاوزات کیخلاف آپریشن تاخیر کاشکار

ڈسکہ ، نشان لگی تجاوزات کیخلاف آپریشن تاخیر کاشکار

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ شہرمیں نشان لگی پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن گزشتہ کئی سالوں سے تاخیر کاشکار۔۔۔

لوگ مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کرنے لگے چند سال قبل انتظامیہ نے علاقہ بھرکی شاہراہوں کوتجاوزات مافیا سے آزاد کروانے کیلئے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے کیلئے لوگوں کی د کانوں پرنشان لگائے اور چند د کانیں گرا کر باقی کو چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے تجاوزات مافیا نے علاقہ کی شاہراہوں پر ابھی تک قبضہ ڈالاہوا ہے پختہ تجاوزات کی وجہ سے راہ گیروں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری طرف انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع نہ ہونے پر لوگ آپس میں مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کرناشروع ہوگئے ہیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیاہے کہ پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کو فی الفورشروع کروایاجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں