جعلی حکمران ،سہولت کار لندن بھا گنا شروع :میاں طارق

جعلی حکمران ،سہولت کار لندن بھا گنا شروع :میاں طارق

راہوالی (نامہ نگار)سابق ایم این اے رہنما تحریک انصاف سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 97میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ ملک کے اہم اداروں کی فروخت کیلئے لوٹ سیل لگانے والی حکومت کے اقتدار کے دن گنے جاچکے الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے فارم 47سے کامیابی کے دعویدار لندن فرار ہونا شروع ہوگئے۔

تحریک انصاف جلد دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی حقوق بحال کرکے آئین و قانون کی پاسداری سے ملک کو ناصرف بچائے گی بلکہ مزید مضبوط کریگی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور اس کی اتحادی حکومت نے پاکستان کے ادارے فروخت کرنے کے لیے لوٹ سیل لگا رکھی ہے جو ایک قومی نقصان ہے یہ لوگ کبھی بھی پاکستان کے 25کروڑ عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ، رجیم چینج لندن پلان کے کردار میاں نواز شریف اور قاضی فیض عیسیٰ لندن فرار ہوچکے جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر عیاشیاں کرنا شروع کررکھی ہیں جس سے مہنگائی کا ناقابل برداشت طوفان آرہا ہے اور اس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑیگا مزدور طبقہ پہلے ہی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ،بہت جلد تحریک انصاف اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں دوبارہ اقتدار میں آکر ملکی خزانے لوٹ کر عیاشیاں کرنے والوں کا کڑا احتساب کریگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں