میونسپل کارپوریشن گجرات میں جعلی و فرضی بل منظور
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )میونسپل کارپوریشن گجرات میں حکومتی خزانہ پر راتوں رات جعلی و فرضی بل بناکر چیف آفیسر سمیت دیگر افسروں کی ملی بھگت سے لاکھوں کے چیک بنوا کر مختلف مالیاتی اداروں سے نکلوا لیے گئے ہیں۔
جبکہ میونسپل کارپوریشن گجرات میں ترقیاتی کام مکمل کر نے والے ٹھیکیداروں کو اے ڈی پی سمیت دیگر بل دینے کی بجائے ٹرخایا جانے لگا۔ذرائع کے مطابق بوگس کوٹیٹشنز کے نام پر بنوائے گئے چیکوں پر چیف آفیسر مونسپل کارپوریشن گجرات اور آڈٹ آفیسر و دیگر کے دستخط موجودہیں اور باقاعدہ میونسپل کارپوریشن گجرات سے بنک میں سکرول بھی بھیجی گئی ہے پے منٹ ادا کرنے ۔ایک چیک لاہور بینک سے کیش کروایا گیا ہے جبکہ باقی چیک دوسرے بینکوں سے گجرات میں نکلوائے گئے ہیں۔مذکورہ چیک ڈائریکٹ پنجاب بینک کی بجائے بوگس کوٹیشنز ہولڈر نے اپنے پسندیدہ بینک میں جمع کرا کے پیسے نکلوالیے ہیں۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔میونسپل کارپوریشن کرپشن سکینڈل میں مزید چہرے بھی بے نقاب ہونے جارہے ہیں کہ کس طرح سرکاری ادارے کو کس طرح بے دردی سے باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر لوٹا جارہا ہے اور ترقیاتی کام مکمل کر نے والے ٹھیکیداروں کو رول دیا گیا ہے ۔انکے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور فرضی ناموں سے میونسپل کارپوریشن کے افسران لوٹ مارکررہے ہیں۔