احمد نگر چٹھہ:ڈیرے پر سویا زمیندار قتل ، 2 ملزم گرفتار

احمد نگر چٹھہ:ڈیرے پر سویا زمیندار قتل ، 2 ملزم گرفتار

احمد نگر چٹھہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈیرے پر سوئے 50 سالہ شخص نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

 نواحی علاقہ کوٹ آسائش کے رہائشی وقاص چٹھہ کو دو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتارا، بتایا گیا ہے کہ ملزموں نے تلخ کلامی کے عناد پر وقاص کو قتل کیا ۔ایس ایچ او تھانہ احمد نگر عدنان چیمہ سکیو رٹی انچارج رانا زکریا نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو افراد سردار تارڑ سکنہ ملن والی اور ابرار کو گرفتارکر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول وقاص کی ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کروا کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ،آ بائی علاقہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔پو لیس نے چند روز قبل ہونیوالے قتل میں ملوث ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں