تتلے عالی میں بغیر حفاظتی انتظامات گیس ریفلنگ عام
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی کی گنجان آبای میں حفاظتی انتظامات کے بغیر غیر قانونی طور پرسیکڑوں مقامات پر ایل پی جی کی دکانیں کھل گئیں،ریفلنگ کا دھندہ بھی دھڑلے سے جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت سے تتلے عالی،گھمن والا،مرالی والہ،مجوچک ،بیگ پور،قلعہ مصطفی آباد،کوٹ نثار شاہ سمیت مختلف گنجان آبادی علاقوں میں سیکڑوں مقامات پر غیر قانونی طور پرایل پی جی کی دکانیں قائم ہو گئی ہیں۔مزکورہ دکانوں میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ، آگ پر قابو پانے کے اآلات ،ریت کی بالٹیاں سمیت کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے نواحی کاروباری مراکز میں تاجروں،مساجد،مدراس،تعلیمی اداروں کے طلباء اساتذہ سمیت مکینوں کے سر میں موت منڈلانے لگی ہے ۔ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں میں دن رات کمرشل وگھریلو سلنڈروں میں ایل پی جی کی ریفلنگ کا دھندہ زور شور سے جاری ہے جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔اہل علاقہ نے غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں اور ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔