آئینی ترامیم کا مقصد اشرافیہ کو تحفظ دینا:سنی تحریک

 آئینی ترامیم کا مقصد اشرافیہ کو تحفظ دینا:سنی تحریک

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاک فوج کاملکی دفاع اور استحکام میں اہم کردار ہے ۔بلوچستان میں میں غیر ملکی مداخلت ناقابل برداشت ہے ، ملکی معیشت کو سود کے ساتھ کامیاب نہیں کیاجاسکتا،تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

 اقوام متحدہ کی غفلت دنیا کو تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر لے آئی ہیں، آئینی ترامیم کا مقصد اشرافیہ کو تحفظ فراہم کرنا،عدلیہ کاراستہ روکنا اوراقتدارکوطول دینا ہے ۔آئین کے تحفظ کے لیے وکلائاحتجاجی تحریک کا بھرپور حصہ ہوں گے ۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کا مقصد اشرافیہ کے اقتدار اوراختیار کوتحفظ اور طول فراہم کرناہے ۔سپریم کورٹ کی آئینی سپریم حیثیت کاختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔آئین پاکستان کے تحفظ کے لئے وکلاء کی احتجاجی تحریک چلی تو بھرپور حصہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی مشکوک اور غیر آئینی سرگرمیاں قابل تشویش امر ہیں۔غزہ میں دوسری جنگ عظیم سے بڑاانسانی المیہ جنم لے رہا ہے ۔امریکہ سفید ہاتھی،دوست نمادشمن اوراسرائیل کوشے دے رہاہے ۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک میں آمریت نما جمہوریت راج کررہی ہے ،پارلیمنٹ کاکردار ربڑسٹیمپ کے سوااور کچھ بھی نہیں۔بانیان پاکستان کو استحکام،ترقی اور خوشحالی کیلئے کرداراداکرتے رہناہوگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں