وزیرآباد:کچہری چوک ، سرکلر روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن
وزیرآباد (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ، کچہری چوک،ٹیلی فون ایکسچینج،سرکلر روڈ پر دکانوں کے باہر لگے شیڈز اتار د ئیے ۔اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار،داؤد چیمہ،عبد الرحمن،فرید،محمد عثمان،محمد سر چوہان ودیگر بھی موجودتھے ۔
اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جارہا ہے ، کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی دکانداروں اور تاجروں کو تجاوزات کے خلاف با ر بار وارننگ دینے کے باوجود کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا گیا ۔محمد رب نواز چدھڑ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے د کانداروں کو سختی سے آئندہ تجاوزات سے باز رہنے کے احکامات بھی جاری کیے ،تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، تجاوزات کر کے عوام کو پریشان کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہر کو خوبصورت بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔