وزیر آ باد :ایم پی اے وقار احمد چیمہ، پیر خالد سلطان کو سونیئر پیش
وزیرآباد(نا مہ نگار)مرکزی بزم غوثیہ کی طرف صدر ملک محمد یوسف چاند نے پیر خالد سلطان،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،ایکسین گیپکو طارق محمود،ڈی ایس محمد اشفاق پہلوان،صاحبزادہ سید آل احمد ودیگر کو سونیئر پیش کیں۔
اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،میاں محمد طفیل وائیں والے ،میاں مقصود احمدسمیت معززین علاقہ کی کثیر تعدادبھی موجود تھی۔پیر خالد سلطان اور ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی ؐ کو پوری دنیا کے انسانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا،حضور اکرم ؐ کا ہر عمل مسلمانوں کیلئے خیرو برکت کا ذریعہ ہے اور حضور مہربا ں ؐ کی تعلیمات پر عمل ہی ہمارے لئے دنیا وآخرت میں کامیابی ہے ۔