دعوؤں کے باوجود اندرون شہر دودھ،دہی،اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ برقرار

دعوؤں کے باوجود اندرون شہر دودھ،دہی،اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ  برقرار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے دعووں کے باوجود اندرون شہر دودھ ودہی اور اشیائے وخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری، سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ ،نوشہرہ روڈ ،ماڈل ٹاؤن ،باغبانپورہ ،گرجاکھ ،دھلے نیائیں چوک ،کالج روڈ ،پیپلز کالونی سمیت شہر بھر میں دودھ دہی فروشوں نے قیمتوں میں من مانے اضافے کر دئیے ۔

 دودھ 170 سے 220 اور دہی 180 سے 250 میں فروخت ہونے لگا ضلع انتظامیہ کی پرائس کنٹرول ٹیمیں دودھ فروشوں کو قابو کرنے میں بالکل ناکام نظر آرہی ہیں دودھ اور دہی اب شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہے ،اسی طرح پھل سبزیاں، گوشت بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جبکہ شہریوں نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول ٹیمیں کہاں ہیں یہ دودھ فروش ہمارا خون چوس رہے ہیں ان کو فوری قابو کیا جائے یا پھر سرکاری ریٹ لسٹ جاری کرنے والا پرینک بند کیا جائے۔ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے سرکاری ریٹ سے زائد دودھ اور دہی فروخت کرنے والے د کانداروں کو بھاری جرمانے اور قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں