تتلے عالی:زیورات،موٹر سائیکلیں،قیمتی سامان چوری
تتلے عالی(نامہ نگار ) چوری کے واقعات میں طلائی زیورات،موٹر سائیکلیں ودیگر قیمتی سامان چوری ہو گیا۔
نواحی گاؤں قلعہ نوہد سنگھ میں نامعلوم ملزمان نے محمد نواز کے گھر سے دو لاکھ60ہزار روپے مالیتی طلائی زیورات،دولاکھ50ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا،گوجرانوالہ کے فاقت علی کی موٹر سائیکل گھمن والہ سے چوری ہو گئی،ماڑی خورد میں ذوالفقار کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی،تتلے عالی میں نعمان کی حویلی سے 50ہزار روپے مالیتی دو بکرے‘60کبوترچوری ہو گئے ،گھمن والا میں طارق محمود کی دوعدد بکریاں چوری ہو گئیں،کوٹ بلال میں عارف کی دولاکھ روپے مالیتی کنویٹر اور تار چوری ہو گئی،کرڑمیں غلام مصطفی موٹر زرعی چوری ہو گئی،چک پوریاں سفیان کی دکان سے نٹ بولٹ کھولنے والی مشین چوری ہو گئی،چک سادہ میں سرکاری سکول کے دو کمروں کی کھڑکیاں کاٹ کر نامعلوم ملزمان چار پنکھے ودیگر سامان لے گئے ۔تتلے عالی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔