چیمپئنز ٹرافی کے یادگار انعقاد کیلئے خصوصی اقدامات

چیمپئنز ٹرافی کے یادگار انعقاد کیلئے خصوصی اقدامات

کراچی(این این آئی)کراچی انتظامیہ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کو کامیاب اور یاد گار بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

 انتظامیہ نے میچز کے انعقاد کو شہریوں کی توقعات اور اس موقع پر پارکنگ اور گراؤنڈ تک پہنچنے کیلئے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا۔جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت  چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیڈیم آنے جانے والے اور اطراف کے راستوں کو سجایا جائے گا، پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائینگے ، پارکنگ سے اسٹیڈیم آنے جانے کیلئے پارکنگ مقامات سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ اجلاس میں پولیس رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ٹڈاپ کے ڈائریکٹرجنرل، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون غلام مہدی شاہ، ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز رابعہ سیداور دیگر نے شرکت کی۔ پاکستان کر کٹ بورڈ کے نمائندے جنرل منیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کر دیا۔ میگا ایونٹ 19 فروری سے شروع ہو کر 9 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں