پی پی سٹی کے زیر اہتمام آئینی ترمیم کی کامیابی پر تقریب

 پی پی سٹی کے زیر اہتمام آئینی ترمیم کی کامیابی پر تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام 26ویں آئینی ترمیم کی اکثریت سے کامیابی پر پیپلز سیکرٹریٹ سیٹلائٹ ٹاؤن میں جشن پارلیمانی بالادستی تقریب منعقد ہوئی نائب صدر سنٹرل پنجاب اختر علی چوکر۔۔۔

 نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار، خصوصی شرکت کی۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی میاں ودود حسن ڈار، جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے تقریب کی صدارت کی تقریب میں شریک شرکاء سے قائدین سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، سابقہ وزیر اعظم پاکستان بینظیر بھٹو اور والد صدر آصف علی زرداری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے آئین کا تحفظ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ عوامی مسائل اور آئین کی بالادستی کو اولین ترجیح دی ،آئینی ترمیم جمہوریت کو مضبوط کرنے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نہ صرف پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کیلئے آواز بلند کی بلکہ آئین ترمیم کے ذریعے عوامی مسائل کا حل بھی پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں