فلاحی وسماجی اداروں کی کوششیں قابل ستائش :ناصر محمود

فلاحی وسماجی اداروں کی کوششیں قابل ستائش :ناصر محمود

وزیرآباد(نا مہ نگار)خدمت میں عظمت اور رب کریم کی رضا کا حصول ہے ،رب کریم کی مخلوق کی بھلائی کے کام عبادت کا درجہ رکھتے ہیں،دکھی،نادار مستحق لوگوں کے لئے سرانجام د ئیے جانے والے امور کی اشاعت دوسروں کو ترغیب ہوتے ہیں۔۔۔

 فلاحی وسماجی اداروں افراد کی کوششیں قابل ستائش ہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے نے انجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وزیرآباد کے ماہانہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر،ڈاکٹر وقاص اعظم چیمہ،افتخار حسین صدیقی،صابر حسین بٹ،حاجی حبیب الرحمن،محمد اکبر بٹ،محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان،اعجازحسین،یونس جمال،حاجی محمد اشفاق مغل،قاری عبد الخالق،زبیر احمد،سکندر ملک،مرزا محمد اقبال،آصف خاں ودیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام ڈائیلسز شعبے میں 779مریضوں کے ڈائیلسز ڈسپنسری سے 2460مریضوں کو مفت ادویات آنکھوں کے شعبے میں 17مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کئے گئے اور لینز ڈالے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں