گجرات چیمبر میں نادرا رجسٹریشن کاؤنٹر،ای سہولت کا آغاز

گجرات چیمبر میں نادرا رجسٹریشن کاؤنٹر،ای سہولت کا آغاز

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس میں نادرا رجسٹریشن کاؤنٹر اور نادرا ای سہولت کا افتتاح کر دیا گیا۔

نادرا رجسٹریشن کاؤنٹر اور نادرا ای سہولت کا افتتاح حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر شاہین گروپ، محمد منیر پشاوری صدر گجرات چیمبر، نے احمد حسن، سلمان بٹ، عادل اشرف، مہر عبدالرحمن،ذیشان اشرف،چودھری عمران، ملک حمزہ افتخار ودیگر نے کیا ۔ صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ یہ سروس ممبران گجرات چیمبر کیلئے ہے اور اس کا سارا کریڈٹ حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر کو جاتا ہے جن کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا۔اس سروس سے ممبران گجرات چیمبر اور ان کی فیملیز بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ۔ حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر نے کہا کہ نادرا کاؤنٹر کی اپروول کے لیے چوہدری بلال باسط ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب (سپین) کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،اس کاؤنٹر میں نادرا کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جلد ہی اراضی ریکارڈ سنٹر اور پاسپورٹ کاؤنٹر کی بھی اپروول ہو جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں