حافظ آباد میں کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلوں کا آغاز

حافظ آباد میں کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلوں کا آغاز

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کی جانب سے کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلے شروع ہو گئے ۔ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے سپورٹس جمنازیم میں مقابلوں کا افتتاح کیا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ،اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ، سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر اظہر جنجوعہ ،پرنسپل گورنمنٹ کالج شمائلہ یاسمین،پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ساجدہ مشتاق ، ٹی ایس او فائزہ کنول سمیت مختلف محکموں کے افسران ، مقامی کھلاڑیوں ، طلباء اور شائقین کی بڑی تعداد افتتاحی تقریب میں شریک تھی ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے بیڈ منٹن کھیل کر ان مقابلوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں میں مختلف کیٹگری کے میچز منعقد کر وائے جائینگے جس سے نہ صرف شہریوں اور شائقین کومثبت تفریح کا موقع ملے گا بلکہ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ مقامی کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ نے بتایا کہ محکمہ سپورٹس حکومت پنجاب کی جانب سے کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلے پنجا ب کی تاریخ کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے ،جس میں مختلف کھیلوں کے 10سے زائد مقابلے منعقد کروائے جائینگے اور پہلی بار کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے کیش پرائز بھی دئیے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں