سکھ کمیونٹی کا پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ :رمیش سنگھ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی کا پاکستان کے ساتھ بہت مضبوط رشتہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کی تقریب میں اقلیتی برادری کیلئے خصوصی کارڈ کا اجراء کیا۔۔۔
اگلے سال سے کارڈ اور مینارٹی خاندانوں کی تعداد بڑھانے اوراقلیت و اکثریت کا فرق ختم کرنے کا اعلان کرکے اقلیتوں کے دل جیت لیے ہیں وزیراعلیٰ کے ویثرن کو فروغ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کی مہاراجہ رنجیت سنگھ کے جنم دن کے موقع پر مہاراجہ رنجیت سنگھ کے 244ویں جنم دن کا کیک کاٹتے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد،انٹر نیشنل سیکیورٹی کینیڈا کے ہیڈ سردار کنچرم سنگھ ،اسسٹنٹ کمشنرکمشنر سٹی اقرامبین،پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری ،وائس پریزیڈنٹ ،سول سوسائٹی سے قاضی محمد شعیب سمیت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسروں نے شرکت کی۔ قبل ازیں مسلم، سکھ کمیونٹی کے سرکردہ رہنمائوں اورکرسچن برادری نے صوبائی وزیراقلیتی امورکا حویلی رنجیت سنگھ جنم بومی آمد پر جوش استقبال کیا۔