شدیدسردی سے قبل ہی خشک میوہ جاتے کے نرخ آ سمان سے باتیں کرنے لگے

شدیدسردی سے قبل ہی خشک میوہ جاتے  کے نرخ آ سمان سے باتیں کرنے لگے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )خشک میوہ جات کے سرد موسم سے قبل ہی ریٹ آسمانوں کی بلندیوں کو چھونے لگے ۔

سیالکوٹ کے مین چوراہوں گلی محلوں اور مین راستوں پر دکانوں ، ریڑھیوں پر خشک میوہ جات سجا دئیے گئے ہیں جس پر گاہکوں سے من چاہے ریٹ وصول کیے جانے لگے ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روک تھام میں مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں ، گراں فروشوں کو کھلے عام اجازت دے رکھی ہے۔  جس کے باعث دکاندار شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں