صوفی اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتا ہے :صاحبزادہ سید ضیا النور
وزیرآباد(نا مہ نگار)صوفی تصوف کی شاخ ہے جس میں صوفی با عمل کا ہر قول وفعل خالق کائنات کا حصول ہوتا ہے۔۔۔
صوفی اپنی ذات کی نفی کرکے اللہ سے لو لگالیتاہے ،صوفی رب کریم کی تمام مخلوق خواہ انسان،چرند پرند ہو پیار کرتا ہے ،صوفی اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز صاحبزادہ سید ضیا النور نے مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ میں صوفی نائٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ سید آل احمد،پراجیکٹ منیجر امجد محمود صدیقی،مظفر اقبال چشتی،نعیم فضل،میاں مدثر نذیر،واجد نعیم،رانا عمر فاروق،ملک عامر،انجینئر طارق،عامر ملک،نعیم قیصر نجمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔صوفی نائٹ میں معروف قوال شاہد وہمنوا نے صوفیا نہ کلام پیش کیا۔