اساتذہ ، ادیب معاشرے کیلئے رول ماڈل ہیں :مستنصر گوندل
وزیرآباد(نا مہ نگار)علم وادب سے وابستہ شخصیات معاشرے کیلئے رول ماڈل ہوتی ہیں، ادیب معاشرتی طبقات کے ترجمان ہوتے ہیں،انکی تحریریں با ہمی بھائی چارے اخوت رواداری کے فروغ کا باعث ہوتی ہیں۔۔۔
حافظ مشتاق احمد کوکب نے علم وادب کے فروغ کی جو خدمات سرانجام دیں وہ وزیرآبا د کی تاریخ میں سنہری حروف سے کنندہ رہیں گی۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن)مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ اور سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس نے کالم نگار،مصنف تاریخ وزیر آباد، سینئر صحافی حافظ مشتاق احمد کوکب کی ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محفل میں ملک شہباز کلیار،افتخار احمد بٹ،ارشاد احمد چیمہ ایڈووکیٹ،مقصود ڈار، عمران کوکب،منظور الکونین ،قاری سعید احمد ارشد،حافظ محمد شفیق، ادریس سپال ایڈووکیٹ،ڈاکٹر رضا سلطان،مرزا غلام مصطفی ،قاری غلام مرتضیٰ،جنید کوکب،حسنین کوکب،محمد طیب بٹ،ڈاکٹر قمر،محمد نصر چٹھہ،لیاقت علی چشتی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ علم وفن کے افراد اپنی علمی کاوشوں ادبی تحریروں کے ذریعے زندہ وجاوید رہتے ہیں ۔