ڈسکہ :گھر بلاکر تشدد اور فائرنگ‘نوجوان جاں بحق

ڈسکہ :گھر بلاکر تشدد اور فائرنگ‘نوجوان جاں بحق

ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) دوخواتین سمیت 9افراد نے تشدد اور فائرنگ کرکے نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا ۔

موضع سکھوکے کا انور اپنے بھتیجے ذیشان اور عرفان کے ہمراہ ڈسکہ بازار میں کام کے سلسلہ میں آئے تو اسی دوران ذیشان کے موبائل پر نازیہ عرف مقدس سکنہ مبین چوک محلہ سوہاوہ ڈسکہ نے کال کی کہ میرے گھرسے آکر کچھ سامان گاؤں لے جانا جس پر وہ نازیہ عرف مقدس کے گھر چلاگیاجہاں پر ملزم حسنین ،خالد ‘نازیہ عرف مقدس ، شکیلہ اور دو نامعلوم افراد نے ذیشان کو پکڑلیا اور تشددکانشانہ بناتے ہوئے فائرنگ بھی کردی، گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیا ،ورثا کا کہنا ہے کہ ملزموں نے وقوعہ فیصل اعجاز چیمہ ،فخراعجاز چیمہ اور ندیم یاسین کی ایما پر کیا ہے ،وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے مقتول کے چچا انور کی در خواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں