سیالکوٹ:اپنی چھت‘اپنا گھر‘24افرادکے قرض منظور
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ ‘‘اپنی چھت،اپنا گھر’’ پروگرام کے تحت گھر کی تعمیر کیلئے 24 درخواست گزاروں کے قرض منظور، پہلی قسط بینک اکاؤنٹس میں ڈال دی گئی۔
اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اﷲ بٹ ،فیصل اکرام ، طارق سبحانی اور رانا عارف ہرناہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گھر کی تعمیر کیلئے بلا سود قرض حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو تہنیت نامہ اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت ، اپنا گھر کے تحت آپ لوگوں کے اپنے گھر کا خواب پورا ہونے جارہا ہے اور وزیر اعلیٰ نے دنوں میں اپنے وعدے کو پورا کر دکھایا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا منشور بھی ہے اور کوشش بھی کہ ہر پاکستانی کو اپنے گھر کی نعمت میسر آسکے اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات کوشاں ہیں اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کا آغاز ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس موقع لر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر بھی موجود تھی۔ یاد رہے ضلع سیالکوٹ کے 1520اہل شہریوں نے اپنی چھت، اپنا گھر کیلئے 15لاکھ روپے بلا سود قرض کی حصول کی درخواستیں جمع کروائی تھیں اور 5اکتوبر کو ڈیجیٹل قرعہ اندازی سے سیالکوٹ کے کوٹہ کے مطابق 212 خوش نصیبوں کی لسٹ مرتب کی گئی ۔