تعلیمی بورڈاور الائیڈ سکولز کے طلبا کے اعزاز میں تقریب
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )نہم کلاس گوجرانوالہ تعلیمی بورڈاور الائیڈ سکولز انٹر مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ریجن بھر کے الائیڈ سکولز کے طلبہ نے انگلش،اوردو، تقریر،میتھ ماسٹری ،کلام اقبال ،ٹرانسلیشن قرآن کریم کے مقابلہ جات میں حصہ لیا،ریجنل آفس الائیڈ سکولز کی طرف سے مقابلوں میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے تمام طلباء وطالبات میں لاکھوں روپے کے کیش پرائز، گولڈ میڈلز،شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولز امتحانا ت گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ پروفیسر نعیم بٹ، ریجنل ہیڈ الائیڈ سکولز عاصم رفیق کا کہنا تھا کہ الائیڈ سکولز تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہاہے ،طلبہ کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے انتظامیہ تمام تر وسائل بھروکار لارہی ہے ،انٹر سکول مقابلے طلبہ کو زندگی میں کامیابی کیساتھ آگے بڑھنے اور مختلف چیلنجز سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ فراہم کرتے ہیں،ان کا طلبہ سے کہنا تھا کہ اگر زندگی بھر کیلئے کامیابی کا دروازہ کھولنا ہے تو اپنے اساتذہ کرام،والدین اور دین اسلام سے دلی وابستگی رکھنا ہوگی‘ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔ ،انہوں نے کہا کہ تمام کامیاب طلبہ ہمارا فخر ہیں ان کو دلی مبارکبادپیش کرتے ہیں اور الائیڈ سکولزان کی مزید کامیابیوں کیلئے کوشاں رہیگا، تقریب میں ریجن بھر کے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات ان کے اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔