وزیرآباد:سکولز کی طالبات کے سائنسی نمائشی مقابلے

وزیرآباد:سکولز کی طالبات کے سائنسی نمائشی مقابلے

وزیرآباد(نامہ نگار)محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام وزیرآباد ضلع کے سرکاری سکول کے طالبات کے درمیان سائنسی نمائشی مقابلوں کا اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نظام آباد میں کیا گیا۔۔۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ،سی ای او ایجوکیشن جاوید لطیف،ڈپٹی ڈی ای او ثاقب شعیب،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سائنس ایگزیبیشن حافظ بابر حسین،پرنسپل میڈم ناہید انور سمیت طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔مہمانان خصوصی طالبات کے بنائے ہوئے ماڈلز کو دیکھا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولز میں طلبہ و طالبات کو تدرسی تعلیم کے ساتھ فنی و جسمانی تربیت اور سکولز کی حالت کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔نظام آباد گرلز سکول کا پہلے بھی متعدد مرتبہ سرپرائز دورہ کر چکا ہوں۔ ماشا اللہ یہ سکول کسی پرائیویٹ سکول سے کسی لحاظ میں بھی کم نہیں۔آنے والا دور سائنس کا ہے اور اس شعبہ میں طالبات کے ماڈل آنے والے کل کی عکاسی کر رہے ہیں۔رب نواز نے مزید کہا کہ میں خود سرکاری سکول سے (ٹاٹ والے )سے تعلیم یافتہ ہوں ،انہی بچیوں نے مستقبل میں حکومتی عہدوں پر کام کرنا ہے انکا ٹیلنٹ نکھارنے کیلئے گورنمنٹ سکول اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،سائنس کے میدان میں قدم نسل نو کی ہمت افزائی ہے ،قوم کے نونہالوں کو جدید علوم میں بچپن میں ہی موقع فراہم کرنے سے بچوں کی سائنسی مشق میں پیش رفت ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں