قلعہ دیدار سنگھ:مخالفین کی گھات لگاکر فائرنگ،نوجوان قتل
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار ) پرانی رنجش پر نوجوان کو قتل کردیا گیا ۔ محلہ قصوریاں کے رہائشی مر تضیٰ جٹ کا گزشتہ دنوں عمر جرال اور زکریا وغیرہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔۔۔
گزشتہ رات 10 بجے کے قریب مرتضیٰ محلہ محمد پورہ مہندی کی تقریب میں گیا تھا کہ وہاں پہلے سے گھات لگائے عمر اور زکریا وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس سے مرتضیٰ جٹ شدید زخمی ہو گیا ، تشویش ناک حالت کی وجہ سے گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ، ملزم موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے تفتیش شروع کردی۔