فراڈ کیس میں ملوث بینک کے 2 افسران گرفتار

فراڈ کیس میں ملوث بینک کے 2 افسران گرفتار

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بینک فراڈ کیس میں ملوث بینک کے 2 افسر گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں محمد حنیف اور محمد اقبال شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان بوگس چیک کے ذریعے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہیں، ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے بوگس چیک پر نجی اکاؤنٹ سے 22.7ملین روپے نکلوائے ، گرفتار ملزمان بینک کی اسلام آباد میں واقع مختلف برانچز میں بطور OG-3 کے عہدے پر تعینات تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں