گکھڑمنڈی:جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ کھدائی ، حادثات میں اضافہ
گکھڑمنڈی (نا مہ نگار )گکھڑ میں جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ کھدائی سے حادثات میں اضافہ ہو نے لگا ۔
جی ٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاس اور نالے تعمیر کی وجہ سے جگہ جگہ کھدائی سے ٹریفک بند رہنا اور حادثات میں اضافہ معمول بن گیا جس کی وجہ کئی لوگ زخمی ہو چکے ہیں اور لاکھوں روپے کی گاڑیاں بھی تباہ ہو رہی ہیں ۔شہریوں نے حادثات سے بچاؤ کیلئے انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔