ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا رورل ہیلتھ سنٹر دھونکل کا اچانک دورہ
وزیرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا رورل ہیلتھ سنٹر دھونکل کا اچانک دورہ، ہسپتال میں صفائی اور عملہ کی حاضری چیک کی ڈیوٹی سے غائب عملہ کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے رورل ہیلتھ سنٹر دھونکل کا اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی سے غائب سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی سے جان چھڑانے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کی صفائی اور ادویات کی چیکنگ کرتے ہوئے موجود عملہ کو ہدایت کی کہ سنٹر میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔