راہوالی:نا زیبا حرکات کی کو شش لڑکی نے کنڈی لگاکر ناکام بنادی
راہوالی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)اوباشوں کی گھر میں لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے کی کوشش جو لڑکی نے اندر سے کنڈی لگاکر ناکام بنادی ۔
تھانہ کینٹ کے علاقہ امین پور ڈھبہ کے رہائشی محمد منشا کی جواں سالہ بیٹی(ش)گھر میں اکیلی تھی کہ دستک ہوئی، لڑکی نے دروازہ کھول کر پوچھا تم کون ہو تو سیف ،رمضان گالم گلوچ کرنے لگے اور لڑکی کا بازو پکڑ کر ہراساں کرنے لگے تو لڑکی نے دروازے کو کنڈی لگا کر جان بچائی ،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔