فارم 47 کی جعلی حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا :مونس

 فارم 47 کی جعلی حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا :مونس

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ پاًکستانیوں کی اکثریت 26ویں ترمیم کومانتی ہے اورنہ ہی عدلیہ کے اختیارات میں کمی کو۔۔۔

عمران خان نے قوم کوجو شعوردیاہے یہ قوم اب کسی کالے دستورکو، صبح بے نورکونہیں مانتی نہیں جانتی۔مونس الٰہی نے کہاکہ فارم47کی حکومت شروع دن سے ہی غیرآئینی غیرجمہوری اقدامات کی مرتکب ہورہی ہے ہمارے کارکنوں پرلاٹھی چارج، تشدد،چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرنے جیسے عمل کو غیرآئینی وغیرجمہوری اقدامات کاتسلسل قراردیتے ہیں،حکمرانوں کی آمرانہ سوچ کاانشااﷲ جلد خاتمہ ہوجائے گا، انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں مینڈیٹ چورنااہل حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں