حافظ آ باد :ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات کی کمی ،وزیر پہنچ گئے

حافظ آ باد :ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات کی کمی ،وزیر پہنچ گئے

حافظ آ باد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد میں ادویات کی کمی کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور انتظامات کے جائزہ کیلئے ڈ ی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد پہنچ گئے ۔ صوبائی وزیر نے شوگر،دل اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو فوری مفت ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،ایم پی اے میاں شاہد حسین بھٹی،ٹکٹ ہولڈر شیخ گلزار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسر بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔علاوہ ازیں جناح چوک میں ڈی سی اور ڈی پی او کیساتھ شہریوں میں ماسک تقسیم کر تے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سموگ کی روک تھام،مصنوعی بارشوں، سموگ ٹاورسمیت جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے 10ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے ،بھارت سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو ا ، عوام کو بچانے کیلئے بھر پوراقدامات کئے جار ہے ہیں۔۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلے اور اگر نکلنا ضروری ہو تو ماسک کا استعمال ضرور کریں کیونکہ سموگ بچوں، بڑوں اور بزرگوں کو شدید متاثر کر تی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں